Islamic teachings about Fasting
The solution to your religious problems
- آپکے دینی مسائل کا حل
روزے کے مسائل حروف تہجی کے لحاظ سے۔ سب سے پہلے حرف الف پھر ب ، پ، ت ۔کی ترتیب سے مسائل ذکر کئیے جاتے ہیں آپ سب ممبرز یہ مسائل آپنے پاس محفوظ کریں اور آگے بھی شئیر کر سکتے ہیں
اِنزَال ہونا یعنی شھوت کے ساتھ منی خارج ہونا
شوہر کا اپنی بیوی سے یا کسی اور عورت سے اسی طرح بیوی کا اپنے شوہر یا کسی اور مرد کو شہوت کے ساتھ چھونے سے یا بوسہ لینے سے انزال ہو گیا یعنی منی نکلی تو روزہ فاسد ھو جائے گا۔قضاء ضروری ہے کفارہ نہیں ہے۔اگر انزال نہ ہو بلکہ *مذی* یعنی سفید پتلا رقیق پانی نکلے تو اس صورت میں روزہ فاسد تو نہیں ہوگا لیکن مکروہ ہو جائے گا یعنی ثواب میں کمی آئیگی اسلیئے روزے کو اس سے پاک رکھنے کی کوشش کرے۔منی لذت سے شہوت کے ساتھ کود کر نکلتی ہے جس کے بعد شھوت ختم ھو جاتی ھے جبکہ مذی پتلی، سفیدی مائل پانی کی طرح رنگ کی ہوتی ہے، یہ بھی شہوت کے وقت نکلتی ھے لیکن اس کے نکلنے پر شہوت قائم رہتی ہے۔
-اپنی بیوی یا بیوی کا اپنے شوہر کو چھوئے بغیر صرف شہوت کے ساتھ دیکھنے سے اگر انزال ھو گیا تو اس سے روزہ فاسد نہیں ھو گا۰
-اگر کسی روزہ دار کو محض شہوت انگیز چیز دیکھنے یا سوچنے سے انزال ھو جائے تو اس سے روزہ فاسد نہیں ھو گا تاھم مکروہ ھو گا۰
اسوجہ سے روزہ کے دوران بلکہ ہر وقت نظر کی حفاظت لازم ھے۰
-اگر کسی کو نظر شہوت کی وجہ سے انزال ھو گیا اس نے اس گمان سے کہ روزہ فاسد ہوگیا اس کے بعد جان بوجھ کر اگر روزہ فاسد کیا یعنی کچھ کھا پی لیا تو قضا ضروری ہے کفارہ نہیں۔
-محض دیکھنے سے یا خیال کرنے سے انزال ہوگیا تو روزہ فاسد نہیں ہوا روزہ بدستور باقی ہے البتہ اس قسم کی نظر اور خیال سے اپنے آپ کو بچانے کی ضرور کوشش کرنی چاہیئے۔
-سونے کی حالت میں منی خارج ہونے سے روزہ فاسد نہیں ہوگا۔۔
-اگر ماہ رمضان میں دن میں شوھر نے بیوی کو پیار کرنے کی وجہ سے انزال ھو گیا ہے تو روزہ فاسد ہوگیا ہے۔قضا واجب ہے کفارہ واجب نہیں۔البتہ اس کے بعد رمضان کے احترام میں غروب آفتاب تک کھانے پینے کی اجازت نہیں ھو گی۰
-اگر روزے کی حالت میں اپنی بیوی سے شوہر بغلگیر ہوا،کچھ دیر تک اسی حالت میں رہنے کے بعد انزال ھو گیا تو روزہ فاسد ھو گیا ،قضا لازم ہے کفارہ نہیں۔
-اگر کوئی شخص رمضان المبارک میں دن کے وقت اپنی بیوی کے ساتھ بیٹھا اور کمزوری کی وجہ سے انزال ہوگیا تو روزہ فاسد ھو گیا ،قضا لازم ہے کفارہ نہیں اور غروب آفتاب تک کھانے پینے کی اجازت نہیں۔
Egg fasting days
ایام بِیض کے روزے
-ہر مہینے کی تیرہویں چودھویں اور پندرہویں دن کے روزے کو ایام بیض کے روزے کہتے ہیں۔
– ہر مہینے میں 13,14,15 کے تین روزے رکھنے سے پورا سال روزہ رکھنے کے برابر ثواب ملتا ہے،کیونکہ ہر نیکی کا اجر دس گنا ہے اور تین کو دس سے ضرب دیں تو تیس ہے۔(30=10×3)لہذا تین دن روزہ رکھنے سے تیس دن روزہ رکھنے کا ثواب ملے گا۔
ایام تشریق میں روزے عیدالفطر عیدالاضحی اور ایام تشریق یعنی ذی الحجہ کی گیارہ بارہ تیرہ تاریخ میں روزے کی نیت کرنا درست نہیں۔
اگر کوئی شخص ان دنوں میں روزے کی نیت کرے گا تو اس روزے کو پورا کرنا لازم نہیں ہوگا اور فاسد ہونے کی صورت میں اس کی قضا لازم نہیں ہوگی ،بلکہ ایسے روزے کو فاسد کرنا یعنی ختم کرنا لازم ہے۔
To be an adult
بالغ ھونا
-اگر کوئی نابالغ لڑکی یا لڑکا زوال کے وقت سے پہلے بالغ ھوئے اور سحری کے بعد سے زوال تک کچھ کھایا پیا نہیں ہے اور روزہ کی نیت کی ہے تو روزہ درست جائے گا۔
زوال کا وقت پاکستان کے مختلف شہروں میں تقریبا 11:30 سے شروع ھو کر 12:40 تک ختم ھو جاتا ھے۰
Roofing
بام لگانا
-روزہ کی حالت میں بام لگانا جائز ہے۔
بچہ -بچوں کو بالغ ھونے سے پہلے پہلے روزہ رکھنے کی عادت دلائیں اور رمضان میں بچوں سے عام کاموں کی محنت کم لی جائے۰روزہ نماز اور تلاوت کی محنت زیادہ لی جائے تاکہ بچیں متقی اور پرہیزگار بنیں۰
بچے کو چبا کر کھلانا-روزہ دار عورت کے لیئے بلا ضرورت اپنے منہ سے کوئی چیز چبا کر چھوٹے بچے کو کھلانا مکروہ ہے ۔البتہ اگر اس کی ضرورت اور مجبوری ہو تو مکروہ نہیں ہے۔لیکن اس کا ذائقہ نگلنے سے روزہ فاسد ھو گا۰
.اگر کسی نے لقمہ دوسرے کو کھلانے کیلیئے چبایا پھر اس کو خطاء سے نگل گیا تو کفارہ لازم نہیں ہوگا صرف قضا واجب ہوگی۔
old age
بڑھاپا
اگر کوئی مرد یا عورت بڑھاپے یا دائم المریض یعنی ایسا مریض ہے جو ہمیشہ بیمار رہتا ہے ہونے کی وجہ سے رمضان کا روزہ رکھنے پر قادر نہیں اور مستقبل میں بھی قادر ہونے کی کوئی امید نہیں اور صحت کی امید بھی نہیں تو ہر روزے کے بدلہ میں تقریباً *دو کلو گندم یا اس کی قیمت* فدیہ میں دے سکتا ہے لیکن اس کے بعد اگر صحت یاب ہوگیا تو دوبارہ قضا کرنا ضروری ہے.
ایک روزہ کی فدیہ کی قیمت وہی ھے جو صدقة الفطر کی ھے۰
Armpit hair
بغل کے بال
روزے کے دوران بغل کے بال یا زیر ناف بال صاف کرنا جائز ہے اور اس سے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا.